Time 17 اگست ، 2022
کھیل

جیو سوپر ہاشو گروپ ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج 2022 کا میڈیا پارٹنر بن گیا

پاکستان میں گالف کے فروغ کیلئے ملک کے سرفہرست اسپورٹس چینل جیو سوپر کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے باعث افتخار ہے: ڈائریکٹر ایونٹس محمد عمر کھوکھر — فوٹو: فائل
پاکستان میں گالف کے فروغ کیلئے ملک کے سرفہرست اسپورٹس چینل جیو سوپر کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے باعث افتخار ہے: ڈائریکٹر ایونٹس محمد عمر کھوکھر — فوٹو: فائل

جیو سوپر ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج 2022  میں بھی بطور میڈیا پارٹنر شامل ہوگیا۔ جیو سوپر ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج کے پہلے ایڈیشن سے ہی اس کا حصہ ہے۔

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج کا چھٹا ایڈیشن ملک گیر نوعیت کا ہوگا اور اس ایڈیشن کے دوران پاکستان کے تین اہم ریجنز کراچی (جنوبی)، اسلام آباد (شمالی) اور لاہور (مرکزی) میں مقابلے ہوں گے۔

جیو سوپر اپنے نام کی طرح کھیلوں کی دنیا میں ‘‘سوپر’’ کھلاڑیوں سے لیکر ‘‘سوپر’’کھیلوں تک، ‘‘سوپر’’ ٹورنامنٹس سے لیکر ‘‘سوپر’’ سنسنی خیز مقابلوں تک تمام ‘‘سوپر’’ لمحات اپنے ناظرین کیلئے پیش کرتا ہے۔

جیو سوپر کھیلوں کی تمام سرگرمیوں اور کھلاڑیوں سے جڑی میدان کے اندر اور میدان سے باہر کی تمام کہانیاں اسپورٹس مین شپ کے اعلیٰ معیار کے مطابق اپنے ناظرین تک پہنچاتا ہے۔

لوکو سروسز بھی ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج 2022 کا کنٹری پارٹنر ہے، لوکو  ایک ایسی ایونٹ منیجمنٹ کمپنی ہے جو کہ کھیلوں کے شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کے ساتھ ٹاپ کلاس ایونٹ کرانے کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

جیو سوپر نے گذشتہ مقابلوں کے دوران ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج کے پاکستان میں ہونے والے نیشنل فائنلز مقابلوں  سمیت بین الاقوامی فائنلز کے مقابلے بھی کور کیے تھے۔

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ڈائریکٹر ایونٹس محمد عمر کھوکھر کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں گالف کے فروغ کیلئے ملک کے سرفہرست اسپورٹس چینل جیو سوپر کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے باعث افتخار ہے، ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج اور جیو سوپر کے درمیان مضبوط اشتراک بلاشبہ اس ایونٹ کو بلندی پر لے کر جارہا ہے۔‘

مزید خبریں :