کیا آپ کو بارش کی 'خوشبو' کا سائنسی نام معلوم ہے؟

اس کا نام رکھنے کی وجہ جان لیں / فائل فوٹو
اس کا نام رکھنے کی وجہ جان لیں / فائل فوٹو

شدید گرم موسم کے بعد جب بارش ہوتی ہے تو ایک مخصوص مہک پھیلتی ہے جس سے رم جھم کا سب کو علم ہوجاتا ہے۔

اس مہک کا تو سب کو علم ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کا سائنسی نام کیا ہے اور کیوں رکھا گیا ہے؟

ویسے تو زمانہ قدیم سے ہی انسان بارش کی اس مخصوص مہک کو سونگھ رہے ہں مگر سائنسدانوں نے اس کا نام 1964 میں رکھا تھا۔

یہ نام پیٹریکور ہے جو یونانی زبان کے 2 الفاظ 'پیٹرا' 'یکور' سے اخذ کیا گیا ہے۔

یہ مہک بارش سے پہلے اور بعد میں زمین سے پھوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے کیونکہ پانی چٹانوں اور زمین کی سطح سے خوشبو پھیلانے والے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں۔

بارش کے قطرے جب چٹانوں اور زمین کی سطح کے ائیر پاکٹس میں جاتے ہیں تو مخصوص مرکبات گیس کی شکل میں اوپر کی جانب خارج ہوتے ہیں۔

یہ مہک ایک کیمیکل geosmin سے بنتی ہے جو سطح میں موجود بیکٹریا بناتے ہیں۔

اپریل 2022 میں سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ یہ کیمیکل بیکٹریا اس لیے بناتے ہیں تاکہ خود کو شکار ہونے سے بچاسکیں۔

مٹی میں رہنے والے یہ بیکٹریا خود کو کیڑوں کو دور رکھنے کے لیے یہ کیمیکل بناتے ہیں اور اس کے نتیجے میں سطح میں مرکبات جمع ہونے لگتے ہیں۔

geosmin بارش کے پانی میں بھی پایا جاتا ہے اور جب یہ پانی کے قطروں سے زمین سے ٹکراتا ہے تو پیٹریکور مہک پیدا ہوتی ہے۔

یہ کیمیکل بہت زیادہ خوشبودار ہوتا ہے اور اس کی بہت کم مقدار بھی انسانی ناک سونگھ سکتی ہے۔

تاریخی طور پر یہ مہک انسانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دیتی تھی کیونکہ انہیں علم ہوجاتا تھا کہ تازہ پانی اب ان کے قریب آنے والا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کچھ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ موجودہ عہد میں بھی جب لوگ اس مہک کو سونگھتے ہیں تو ان کے اندر خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

کینیڈا کی کنکورڈیا یونیورسٹی کے ماہرین نے geosmin پر متعدد تجربات کے بعد بتایا تھا کہ اس کیمیکل کو بیکٹریا محض اپنے تحفظ کے لیے بناتے ہیں جو کہ غیرمعمولی بات ہے۔

مزید خبریں :