18 اگست ، 2022
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی ظہیر احمد کی درخواست خارج کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری میں شادی کے حوالے سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی ظہیراحمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ظہیر احمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لڑکی نے بیان دیا ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، لڑکی کے بیان کے بعد اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کا چالان جمع کرادیا گیا ہے اور یہ درخواست قابل سماعت نہیں، جس پر عدالت نے ملزم ظہیر کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظہیر احمد کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔