Time 19 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان کی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آگیا

فوٹو:فائل/عمران خان اسکرین گریب
فوٹو:فائل/عمران خان اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گزشتہ روز کی گئی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بنے تو بدقسمتی سے نیب کنٹرول میں نہیں تھا، نیب پر کنٹرول ہوتا تو پندرہ بیس لوگوں سے اربوں روپے نکلوا لیتا، ایجنسیاں مجھے ان کی کرپشن کی اطلاع دیتی تھیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کو پیغام ہے کہ کیا آپ کو ملک کی فکر ہے، ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟، سیاسی استحکام صرف صاف اور شفاف انتخابات سے آئےگا، نیوٹرل سے آخر میں کہتا ہوں ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں، بند کمروں میں فیصلے اچھے نہیں ہوتے۔

بعد ازاں شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'عمران نیازی کی تازہ تقریر دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھی، عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں '۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں، وہ دھوکے سے لوگوں کی نفسیات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔


مزید خبریں :