گوگل کا صارفین کو کروم براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

گوگل کی جانب سے 11 سکیورٹی بگز کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں / رائٹرز فوٹو
گوگل کی جانب سے 11 سکیورٹی بگز کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں / رائٹرز فوٹو

گوگل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے کروم ویب براؤزر کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔

ان اپ ڈیٹس کا مقصد سکیورٹی خامیوں کو ختم کرنا ہے بالخصوص ایک سکیورٹی بگ زیادہ خطرناک ہے۔

مجموعی طور پر 11 سکیورٹی بگز کی روک تھام کے لیے گوگل کروم میں اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :