20 اگست ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستان نیدر لینڈز تیسرے ون ڈے میچ سے قبل اوپنر امام الحق کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ میں بھی حصہ نہیں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، امام الحق کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع مل سکتا ہے، شاہنواز دھانی کے بھی تیسرا ون ڈے میچ کھیلنے کا امکان ہے ۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔