بطور احتجاج کھارہا ہوں ، شہباز گل کی اسپتال میں کھانے پینے کی نئی ویڈیو منظر عام پر

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانے پینے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں شہباز گل کو پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش جوس اور فروٹ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی  تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔

ویڈیو میں  شہبازگل  مکمل صحتیاب لگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں  بطور احتجاج کھا رہا ہوں اور کھاتے پیتے رہے۔

ویڈیو میں  شہبازگل   مسلسل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ  میں نے ناشتہ کرلیا، زیادہ نہ کھلاؤ،آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہوں،اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کررہے ہیں، میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں،آپ زبردستی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیں،میں شوگرکا مریض ہوں،جوس نہیں پی سکتا، دلیہ کھالیا،جوس پی لیا اور نہیں کھاسکتا،میں لسی نہیں پی سکتا،پیٹ خراب ہوجاتا ہے،آپ نے مجھے پکڑکرمیری داڑھی صاف کرادی،یہ درست نہیں ہے،یہ میرے ساتھ زبردستی کررہے ہیں،آپ ہراساں کرکے مجھے کھلارہے ہیں۔

پولیس اور اسپتال کے عملے کے اصرار پر شہبازگل نے جوس، کیلا اور دلیہ لیا ساتھ یہ بھی کہتے سنا گیا کہ اگر زبردستی کھلایا تو حلق میں انگلی ڈال کر الٹی کردوں گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شہبازگل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، ایک ویڈیو میں انہیں اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش دیکھا جا سکتا ہے ، عملے نے پوچھا مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھالیں گے؟ اس پر شہباز گل نے جواب دیا کچھ بھی لاکے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھا لوں گا۔

اس سے قبل  پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا۔


مزید خبریں :