23 اگست ، 2022
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خیبر پختونخوا حکومت کے ملکیتی ہیلی کاپٹرکے استعمال کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت نادہندہ افراد سے34کروڑ 70 ارب روپے کی وصولیاں الیکشن کمیشن کے ذریعے کرنے کا حکم دیا ہے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا جس میں نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے پی اے سی کو ہیلی کاپٹر کیس پر بریفنگ دی اور بتایا کہ عمران خان سے 7 کروڑ روپے کی ریکوری کرنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکیس میں 34 کروڑ 70 لاکھ کی ریکوری بنتی ہے، عمران خان نے 166 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور وہ اس وقت وزیراعظم نہیں تھے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ عمران خان اور دیگر سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھاجائے۔