24 اگست ، 2022
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں سب سے زیادہ بارش حیدرآباد میں 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ریکارڈ کی گئی جہاں کراچی ائیرپورٹ اولڈ ایریا پر 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ حیدرآباد سٹی 101، بدین 90، میرپور خاص 84، ٹنڈو جام 80، چھور 77، سکرنڈ 69، پڈعیدن 65 اور شہید بے نظیر آباد میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق روہڑی 41، ٹھٹھہ 33، خیرپور 31، دادو 30، سکھر اور موہن جودڑو 24،24، لاڑکانہ 21 اور جیکب آباد 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 8 بجے تک سانگھڑ میں 37.6 ، پی اے ایف بیس بھولاری میں 58.5، اسلام کوٹ میں 2، ننگرپارکر میں 15، چھاچھرو میں 58 اور ڈپلومہ 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔