Time 25 اگست ، 2022
پاکستان

پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جب کہ انتظامی مشینری غائب ہے،گذشتہ روز سے پھر شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں نےکھلے آسمان تلے موجود سیلاب متاثرین کی مشکلات مزيد بڑھادی ہیں۔

علاقے میں خوراک کی قلت ہوگئی ہے، بچے بیمار ہو رہے ہیں، سیکڑوں مکانات بہہ چکے ہیں، متاثرین کا بچا کچھا سامان بھی تباہ ہو رہا ہے۔

 ڈیرہ غازی خان بھی 20 دن سے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہے،کوئٹہ روڈ بھی پانی میں ڈوب گيا ہے، پانی کی رفتار سے شہر کو بھی سیلابی خطرے کا سامنا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہيں  پانی دیہی علاقوں کی طرف جا رہا ہے ۔

ادھر تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے قبائلی علاقے کے متاثرین بارش میں کھلے آسمان تلے شدید مشکل سے دوچار ہیں۔

 قبائلی علاقوں کا آج نویں روز بھی زمینی رابطہ منقطع ہے، گڑدو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ  بدستور ٹریفک کے لیے بند ہے۔


مزید خبریں :