15 اگست ، 2022
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق شارجہ جانے کیلئے مسافر رضوان علی کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔ مسافر کے دستی سامان کی تلاشی کے دوران 2.05 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جو مسافر نے اپنے سیاہ رنگ کے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔