Time 28 اگست ، 2022
کھیل

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ پر سٹہ مافیا سرگرم

پاکستان اور بھارت کے میچ پر ناصرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے سٹہ مافیا گروہ گزشتہ روز سے سرگرم ہیں۔ فوٹو فائل
پاکستان اور بھارت کے میچ پر ناصرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے سٹہ مافیا گروہ گزشتہ روز سے سرگرم ہیں۔ فوٹو فائل

آج ایشیا کپ میں ہونے والے پاکستان اور  بھارت کے میچ پر ناصرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے سٹہ مافیا گروہ گزشتہ روز سے سرگرم ہیں۔

پاکستان سٹہ مافیا میں اس وقت جو بکنگ ہو رہی ہے اس میں اگر کوئی انڈیا پر ایک ہزار لگائے گا تو اس کو اضافی 480 روپے ملیں گے مگر ظاہر ہے شرطیں ہزاروں اور لاکھوں میں لگتی ہیں۔

اسی طرح پاکستان پر اگر کوئی ایک ہزار روپے لگائے گا تو اس کو مزید ایک ہزار 570 روپے ملیں گے۔

سٹہ بازوں کے مطابق مذکورہ ریٹ دونوں ٹیموں کے ٹاس کے بعد مزید تبدیل ہوں گے اور میچ کے دوران بدلتی صورتحال پر بھی سٹے کے ریٹ تبدیل ہوں گے۔


مزید خبریں :