Time 29 اگست ، 2022
پاکستان

بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات کروانے پر عابد شیر علی کو الیکشن کمیشن کا جرمانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی پر 25 ہزار  روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عابد شیر علی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سےکروانے پر نوٹس دیا گیا  تھا، ترجمان کے مطابق عابدشیر علی نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کو 3 روز میں جرمانےکی رقم جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہےکہ عابد شیر علی این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار  ہیں۔

ذرائع کے مطابق عابد شیرعلی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل ہی بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج واپس لیے جانے کے اعلانات کرادیے تھے۔


مزید خبریں :