30 اگست ، 2022
کراچی سے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کیس کے مرکزی ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت عدالت نے مسترد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے مرکزی ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لینےکا حکم دے دیا۔
عدالت نے لڑکی کا میڈیکل کرانے سے متعلق مدعی کی درخواست بھی منظور کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مہدی علی کاظمی کی مدعیت میں الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔