چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، لاک ڈاؤن و سفری پابندیاں عائد

صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے— فوٹو: فائل
صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے— فوٹو: فائل

چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔

صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر چینگ ڈو شہر میں سفری پابندیاں عائد ہیں، شینزین شہر کے دو اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیاہے، دونوں اضلاع میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ، سنیما، بارز اور پارکس جمعے تک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ چین میں گذشتہ روز مقامی منتقلی کے 1717 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :