Time 05 ستمبر ، 2022
پاکستان

پنجاب میں ایک کلو آٹےکی اوسط قیمت 49 روپے اور سندھ میں 92 روپے ہے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں ایک کلو  آٹا پنجاب  کے مقابلے میں 88 فیصد مہنگا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانولا، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 980 روپےکا ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں ایک کلو  آٹے کی اوسط قیمت 49 روپے ہے جب کہ سندھ میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 92 روپے 15 پیسے ہے، اس طرح سندھ میں ایک کلو آٹا پنجاب کے مقابلے 43 روپے مہنگا ہے۔

ماہرین کے مطابق ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کی شرح جانچنے کے لیے حکومت کی سبسڈائز قیمت استعمال کی ہے،  جس سے اگست کی مجموعی مہنگائی 27 فیصد رہی۔

 مہنگائی کی شرح ناپنے کے لیے پنجاب کے شہروں میں  آٹے کی قیمت کو استعمال کیا جاتا تو مہنگائی کی شرح مزید اونچی ہوتی،  دوسری جانب مزید اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک کلو آٹے کی قیمت 87 روپے کلو ہے۔

مزید خبریں :