09 ستمبر ، 2022
آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری بلے باز میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کر دیا گیا۔
قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں برسبین میں میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔
میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔