10 ستمبر ، 2022
کراچی کے علاقے محمود آباد تھانے کی حدود کشمیر کالونی میں کمسن بچی کے قتل کے سلسلے میں تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مقتولہ بچی ملزم کو کھانا دینے کیلئے اس کے گھر گئی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم سن بچی قاتل کو کھانا دینے گئی تھی۔ بے رحم درندہ نما ملزم نے بچی کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث سفاک ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ جب اس نے بچی سے زبردستی کی کوشش کی تو اس نے چلانا شروع کردیا جس پر ملزم نے دروازہ بند کرکے بچی کے دوپٹے سے ہی اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد حوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
ملزم ذیشان کم سن بچی کے رشتے دار کا ملازم ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق مزید DNA ٹیسٹ کیلئے سمپل ترسیل کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے شک کے بنیاد پر دوسرے مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملوث ملزم اور مشتبہ شخس سے مزید تفتیش جاری ہے۔