Time 12 ستمبر ، 2022
پاکستان

پاک آرمی کی بروقت کارروائی نے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا

پاکستان آرمی، رینجرز  اور سول اداروں کی بروقت کارروائی نے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو میں 36گھنٹوں میں مسلسل کام کے بعد 2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنایا گیا اور اسی بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن ریلے سے محفوظ رہا۔

دادو گرڈ محفوظ رہنےسےعلاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی جب کہ پاکستان آرمی اور  انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو اس کام پر لگایا گیا۔

دوسری جانب گرڈ اسٹیشن کو بچانے پرعلاقہ کے لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سیلاب سے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں، کیا گرڈ اسٹیشن بھی ہم بچائیں؟ تمام پاور کمپنیوں کے پاس اپنے انجینئرز اور عملہ موجود ہے۔

مزید خبریں :