دنیا
Time 14 ستمبر ، 2022

بھارت کا پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر امریکا سے احتجاج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر امریکا سے احتجاج کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

راج ناتھ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گفتگو میں پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنےکے امریکی فیصلے پر بھارت کے تحفظات بتائے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی وزارت خارجہ نے بھی امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو سے بھی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرکا ملٹری پیکج دینے پر احتجاج کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو F-16 طیاروں کی مرمت کے لیے سامان اور آلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرکے معاہدے کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں :