Time 16 ستمبر ، 2022
کھیل

کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے ہم نے شاہین آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا: چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم نے شاہین شاہ آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر ضروری بحث چھڑ گئی ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کا خیال نہیں، ہوسکتا ہے کہ جلد بازی میں چند چیزیں کلیئر ہونے سے رہ گئی ہوں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کی بھی رہنمائی کرتا ہے، ہم تو 10دس سال تک کے بچوں کا ہاتھ نہیں چھوڑتے، شاہین شاہ آفریدی تو میچ ونر اور ہمارے ہیرو ہیں انہیں کیسے تنہا چھوڑسکتے ہیں؟

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ غیر ضروری طور پر اس کو تنازع بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ شاہین اپنے پیسوں پر انگلینڈ میں رکا ہوا ہے، ڈاکٹر سے رابطہ بھی میں نے یہاں سے کروا کر دیا، اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کچھ نہیں کر رہا۔

مزید خبریں :