پاکستان کی پہلی ویمنز نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ

تین رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،فوٹو: جیو نیوز
تین رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کی پہلی ویمنز نیزہ بازی  ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ ہوگئی۔

تین رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔

ٹیم کے کوچ ہارون کے مطابق نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہوں گے، قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے جب کہ ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے، اس سے قبل وہ جنوبی افریقا کا تربیتی دورہ کر چکی ہے۔

مزید خبریں :