Time 20 ستمبر ، 2022
کھیل

جو لوگ بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کر رہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کرے گا: رضوان

سب کو پتہ ہے کہ تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی: وکٹ کیپر بیٹر— فوٹو: اسکرین گریب
سب کو پتہ ہے کہ تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی: وکٹ کیپر بیٹر— فوٹو: اسکرین گریب

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، میں اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مار سکتا ہوں تو مجھے آف اسٹمپ پر بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، جو لوگ میرے آف اسٹمپ کی بات کر رہے ہیں، اللہ انہیں جزائے خیر دے، مجھے آف اسٹمپ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔

اپنی فٹنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں رضوان نے کہا کہ میں تو فٹ ہو 2،3 دوڑیں اب بھی لگا لوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ڈاٹ بال زیادہ کھیل رہے ہیں، اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں، جس مشکل میں ہم کھیل رہے ہیں سامنے والی اننگز کو بھی دیکھیں، مجھے یہ نہیں پتہ لوگ ہمارے لیے کیا بات کررہے ہیں، میرے اور کپتان کے اسٹرائیک ریٹ پر جو لوگ بات کررہے رہیں اللہ انہیں جزائے خیر دے۔

رضوان نے مزید کہا کہ جو لوگ بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کر رہے ہیں اللہ انہیں بھی ذلیل کرے گا۔

مزید خبریں :