کراچی میں ڈینگی مزید 2 زندگیاں نگل گیا، شہر میں اسپرے مہم رُک گئی

اطلاعات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 250 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
اطلاعات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 250 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی میں ڈینگی کا مرض مزید دو افراد کی جان لے گیا، شہر میں ڈينگی کے بڑھتے کیسز کے باوجود انتظامیہ کی عدم دلچسپی، ڈینگی اسپرے کرنے والے ڈپارٹمنٹ کو تیل کی فراہمی بند ہوگئی۔

ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہر میں تین دن سے ڈينگی اسپرے نہ ہوسکا، اسپرے مہم رُک گئی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 250 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ بھر میں 387، خیبر پختونخوا میں 378 نئے مریض سامنے آئے، صرف پشاور میں 172 افراد ڈینگی کا شکار  ہوئے۔

اس کے علاوہ  لاہور میں 115 اور اسلام آباد میں 78 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :