کھیل
Time 30 ستمبر ، 2022

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز

فوٹو: پاکستان جونیئر لیگ
فوٹو: پاکستان جونیئر لیگ

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے پاتھ وے پروگرام کے کوچز کی نگرانی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، ٹریننگ سیشن میں ملکی اورغیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کے مشقیں کیں، فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز بھی کی گئیں۔

 پاکستان جونیئر لیگ کے لیے 19 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں باقی پانچ غیر ملکی کھلاڑی اگلے دو روز میں لاہور پہنچیں گے۔

 غیر ملکی کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی سہولیات سے مطمئن دکھائی دیے اور جم کر ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ  پاکستان جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔

مزید خبریں :