بھلکڑ والدین 5 سالہ بچے کو غلط اسکول میں اتار کر روانہ ہو گئے

بھلکڑ والدین اپنے 5 سالہ بچے کو غلط اسکول میں اتار کر روانہ ہو گئے — فوٹو: فائل
بھلکڑ والدین اپنے 5 سالہ بچے کو غلط اسکول میں اتار کر روانہ ہو گئے — فوٹو: فائل

بھلکڑ  والدین اپنے 5 سالہ بچے کو غلط اسکول میں اتار کر روانہ ہو گئے اور بچہ گھںٹوں تک ایک ایسے اسکول میں رہا جہاں اسے کوئی نہیں جانتا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے پارک لیکس ایلیمنٹری اسکول کے اساتذہ کو ادھر ادھر ٹہلتا ہوا ایک ایسا 5 سالہ بچہ ملا جسے اسکول میں کوئی نہیں جانتا تھا اور نہ ہی یہ بچہ ان کے اسکول میں داخل تھا۔

اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا سے شیئر کر دی تاکہ کوئی ان کو بچے کے والدین کی شناخت میں مدد کر سکے یا بچے کو پہچان کر ان سے رابطہ کر سکے۔

اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا سے شیئر کر دی تاکہ کوئی ان کو بچے کے والدین کی شناخت میں مدد کر سکے یا بچے کو پہچان کر ان سے رابطہ کر سکے —فوٹو دی مرر

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی  صبح ایک کار بچے کو اسکول کے دروازے پر چھوڑ کر تیزی سے فراٹے مارتی ہوئی آگے بڑھ گئی، بچے کا اس اسکول سے کوئی تعلق نہیں تھا نہ ہی یہاں اسے کوئی جانتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے بچے کو چائلڈ پروٹیکٹو انویسٹیگیشن کی حفاظت میں دے دیا گیا تاہم بچہ اپنے والدین کے حوالے سے کوئی بھی معلومات دینے سے قاصر نظر آ رہا تھا۔

بعد ازاں پولیس 5 سالہ بچے کے والدین کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی تاہم یہ واضح نہیں  کیا گیا کہ اس غفلت پر پولیس کی جانب سے غیرذمیواری کا مظاہرہ کرنے والے والدین پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا کہ نہیں۔

مزید خبریں :