Time 05 اکتوبر ، 2022
کھیل

’تم دوست ہو آرام سے سو‘، میانداد نے کپل دیو کو کیا مشورہ دیا؟

آج کل کے بولر تو خوش قسمت ہیں ورنہ ہمارے دور میں تو عام ٹوٹکوں کے ذریعے بولر کو طبی امداد دی جاتی تھی: جاوید میانداد کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل
 آج کل کے بولر تو خوش قسمت ہیں ورنہ ہمارے دور میں تو عام ٹوٹکوں کے ذریعے بولر کو طبی امداد دی جاتی تھی: جاوید میانداد کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے سابق بھارتی کپتان  کپل دیو کو مشورہ دیا  ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جاوید میانداد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین شاہ کو کھلانے اور کپل دیو کی جانب سے شارجہ میں میانداد کے لگائے چھکے پر تبصرے کرنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا۔

انجری کے دوران شاہین شاہ کو ورلڈکپ کھلانے سے متعلق سوال پر میانداد کا کہنا تھا آج کل کے بولر تو خوش قسمت ہیں ورنہ ہمارے دور میں تو عام ٹوٹکوں کے ذریعے بولر کو طبی امداد دی جاتی تھی، انجری گیم کا حصہ ہے اگر کوئی بھی فاسٹ بولر اتنی کرکٹ کھیلے گا تو اس کو انجری ہوسکتی ہے، ایک اچھے بولر کو کھیل کے بجائے ریسٹ نہیں کروایا جاسکتا، پروفیشنل کھلاڑی کے لیے کھیلنا ضروری ہے۔

بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ٹرینر کے بجائے خود پر یقین رکھیں اور ریگولر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ کرکٹ کھیلیں۔

دوسری جانب صحافی نے سابق اسٹار کھلاڑی سے سوال کیا کہ کپل دیو کہتے ہیں آج بھی شارجہ کا چھکا یاد کرکے ان کی نیند اڑ جاتی ہے تو اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟

اس کے جواب میں میانداد نے کپل کو مشورہ دیا کہ تم میرے اچھے دوست بھی ہو جو چیز چلی گئی وہ چلی گئی آرام سے سو، اگر اس عمر میں نہیں سوئے تو مسئلہ ہوجائے گا۔ 

مزید خبریں :