Time 06 اکتوبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے اپٹما رہنماؤں کو آج اسلام آباد بلا لیا ہے: ذرائع/فوٹوفائل
 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے اپٹما رہنماؤں کو آج اسلام آباد بلا لیا ہے: ذرائع/فوٹوفائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر خزانہ کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے اپٹما رہنماؤں کو آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اور اپٹما رہنماؤں کے مذاکرات آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپٹما رہنماؤں کا وفد گوہر اعجاز کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچےگا جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے افسران ہوں گے۔

مزید خبریں :