Time 08 اکتوبر ، 2022
پاکستان

نیب نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبےکی تحقیقات تیز کردیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور میں بس ریپڈٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبےکی تحقیقات تیز کردیں۔

نیب نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

 نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ  تمام افسران بذات خود پیش ہوکر بیان ریکارڈ کریں، پیش نہ ہونےکی صورت میں کارروائی کی جائےگی۔

 نیب نوٹس کے مطابق مزید افسران کو بھی نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں،  بی آر ٹی منصوبے پر 70 ارب سے زیادہ روپےکی لاگت آئی۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت سے بی آر ٹی منصوبےکا ریکارڈ مانگا گیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔

مزید خبریں :