09 اکتوبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد حسنین سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے۔
نسیم شاہ کی طبیعت اب بہتر ہوگئی ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین ابھی مکمل آرام کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ نسیم شاہ نے کل اور آج نیٹ سیشن کیا ہے، انہوں نے نیٹ پر اکیلے ہی پریکٹس کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ اسکواڈ آج مکمل آرام کرے گی جب کہ اسکواڈ کل کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔
پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں اگلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ کے دونوں ابتدائی میچز جیت چکی ہے۔