09 اکتوبر ، 2022
سابق صدر آصف علی زرداری اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
تاہم آج ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔