09 اکتوبر ، 2022
پاکستان انڈر 19 کرکٹرز کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ نومبر میں پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی پاکستان میں انڈر 19 سیریز کے لیے مختلف بورڈز سے حتمی بات چیت جاری ہے، ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی ٹیم اور شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے میچز شامل ہوں گے جبکہ وائٹ بال سیریز میں پاکستان جونئیر لیگ کے پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ریڈ بال سیریز کے لیے تین روزہ انڈر 19 کے پرفارمرز شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے انعقاد کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو ایکسپوژر دینا ہے ۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ہدایات کی روشنی میں انڈر 19 کی سطح پر فوکس کیا جا رہا ہے۔