11 اکتوبر ، 2022
جہاں شائقین کرکٹ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے بے تاب ہیں وہیں ایونٹ میں شامل ٹیموں کی نظر اس کپ پر ہے۔
آئیے اسی حوالے سے اب تک کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئنز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی اور بعد ازاں فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ ٹرافی حاصل کرلی۔
2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہوا جہاں ایک بار پھر انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئن بن گیا۔
2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلا دیش کا انتخاب کیا گیا جہاں بھارت کو شکست دے کر سری لنکا فاتح بن گیا۔
2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد سری لنکا میں کیا گیا جہاں ویسٹ انڈیز سری لنکا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی 2012 کا چیمپئن بن گیا۔
2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی سرزمین کا انتخاب کیا گیا جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل ہوئے اور انگلش ٹیم نے فتح حاصل کی۔
2009 کے ورلڈکپ کا انعقاد انگلینڈ میں ہوا جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔
2007 میں ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ورلڈکپ ہوا جس کی میزبانی جنوبی افریقا نے کی جس میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 13 نومبر 2022 کو آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، روایتی حریف بھارت اور پاکستان 23 اکتوبر کوٹکرائیں گے۔