Time 15 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران 2 پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے

سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردیں— فوٹو: رپورٹر
سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردیں— فوٹو: رپورٹر

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک غیر ملکی پرواز سمیت 2 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز QR-610 رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ ائیربس اے320 طیارے کے انجن نمبر 2 سے پرندہ ٹکرایا۔

پرواز میں 150 سے زائد مسافر تھے تاہم طیارے نے باحفاظت لینڈ کیا اور پرندے کی باقیات طیارے کے انجن نمبر 2 کے اندر سے ملیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قطر ائیر ویز کے طیارے کا معائنہ کیا گیا اور انجینئرز نے طیارے کو اگلی پرواز کے لیے محفوظ قرار دیا جس پر کراچی سے دوحہ کیلئے پرواز کیو آر 611 کے طور پر وہی طیارہ روانہ ہوا۔

پی آئی اے کی سکھر کراچی کی پرواز پی کے 537 سے بھی پرندہ ٹکرایا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ اس وقت 2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ اپروچ پر تھا تاہم اسے طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں :