Time 17 اکتوبر ، 2022
کھیل

شعیب ملک نے ہسارنگا کی گُگلی کھیلنے کا طریقہ بتا دیا

اگر گیند کھیلنے سے پہلے ہی آپ کی یہ سوچ ہوگی کہ مجھے ایک رن لینا ہے تو آپ کبھی ہسارنگا کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکیں گے: شعیب ملک/ فائل فوٹو
اگر گیند کھیلنے سے پہلے ہی آپ کی یہ سوچ ہوگی کہ مجھے ایک رن لینا ہے تو آپ کبھی ہسارنگا کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکیں گے: شعیب ملک/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سری لنکا کے ورلڈ کلاس اسپنر ونندو ہسارنگا کی گُگلی کھیلنے کے لیے کچھ ٹپس بتائی ہیں۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں اور ہسارنگا  سری لنکن لیگ میں ایک ہی ٹیم میں ہوتے تھے اور میں نے اسے نیٹ سیشنز میں بہت کھیلا ہے۔

شعیب نے کہا 'ہسارنگا وہ لیگ اسپنر ہے جس کی گگلی روایتی نہیں ہے، دوسرے اسپنرز کا نظر آتا ہے کہ انہوں نے گیند میں تیسری انگلی کا استعمال کیا لیکن اس میں ایسا نہیں ہے، اس لیے ہسارنگا کی گگلی کھیلنا مشکل ہے'۔

انہوں نے کہا ' لنکن اسپنر کی گیند اچھی طرح کھیلنی ہے تو اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اس کی بولنگ کی ویڈیوز دیکھیں اور اچھی طرح پریکٹس کریں'۔

آل راؤنڈر کاکہنا تھا کہ 'ہسارنگا کو اچھا کھیلنے کا یہ ہی طریقہ ہے کہ مثبت سوچ سے کھیلیں اور دلیرانہ انداز میں باؤنڈریز لگائیں تاکہ وہ دباؤ میں آئے، سنگل لینے سے فائدہ نہیں ہوگا، وہ مزید اچھی گیند کرے گا'۔

شعیب ملک نے کہا کہ 'اگر گیند کھیلنے سے پہلے ہی آپ کی یہ سوچ ہوگی کہ مجھے ایک رن لینا ہے تو آپ کبھی ہسارنگا کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکیں گے'۔

مزید خبریں :