Time 18 اکتوبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز سے دلچسپ مقابلے کے بعد نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نیدرلینڈز  نے دلچسپ مقابلے کے بعد نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز نے 122 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

آسٹریلوی شہر جی لانگ میں آج  کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نمیبیا کی بیٹنگ لائن شروعات سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر نمیبیا نے 121 رنز بنائے۔

آج دوسرے میچ میں سری لنکا اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نمیبیا اور نیدرلینڈز  دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہیں، نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جب کہ نیدر لینڈز نے یو اے ای کو ہرایا تھا۔


مزید خبریں :