دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2022

امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کر دی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کو بڑی حمایت مل گئی، امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈاکٹرآصف محمود کی توثیق کردی۔

امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈاکٹرآصف محمود کی توثیق کیلی فورنیا میں منعقد انتہائی ایکسکلوسیو تقریب میں کی ہے۔ 

اس موقع پر خطاب میں کاملاہیرس نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ڈاکٹر محمود کی توثیق کررہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آصف کی حمایت کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ملازمت پیشہ طبقے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ڈاکٹرآصف ماحولیاتی بحران سے نمٹنے اور ہیلتھ کیئر اخراجات میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے ڈاکٹر آصف محمود پر اعتماد ظاہر کیا کہ کانگریس کارکن بن کر بھی ڈاکٹر آصف ان اقدار کو عزیز تر رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرآصف محمود کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 8 نومبر کو ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن میں ڈاکٹرآصف کا ری پبلکن یونگ کم سے مقابلہ ہے۔ 

اس حلقہ کی اہمیت یہ ہے کہ ڈاکٹر آصف نے پرائمری میں موجودہ رکن کانگریس یونگ کم سے بھی زیادہ ووٹ لیے ہیں اوریہ ڈسٹرکٹ ان چند حلقوں میں سے ایک بن گیا ہے جہاں ری پبلکنز اپنی نشست کھو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :