Time 22 اکتوبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کون جیتے گا؟ عمران طاہر نے اپنی رائے بتا دی

پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتا ہے، ٹینشن والا ماحول ہوتا ہے ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں: جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو فائل
پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتا ہے، ٹینشن والا ماحول ہوتا ہے ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں: جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو فائل

جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس اچھا کھیلتی ہے اس لیے پاکستان کو دفاعی چیمپئنز آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹاپ میں رکھوں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتا ہے، ٹینشن والا ماحول ہوتا ہے ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، پریشر والے میچ میں جو اپنے اعصاب پر قابو پائے وہی اچھا کھیلتا ہے، دباؤ والی صورتحال میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم میچ جیتے گی۔

عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں، فرق صرف یہ ہو گا کہ جو ٹیم صورتحال کے مطابق دباؤ برداشت کرے گی وہ جیتے گی۔

انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے میچ کے تجربے کے بارے بتایا کہ میں نے بھی بھارت کے خلاف میلبرن میں ورلڈ کپ کا ایک پریشر والا میچ کھیلا ہے، اسٹیڈیم میں چار پانچ ہزار جنوبی افریقی جبکہ 90، 95 ہزار بھارتی تماشائی تھے، ہم ہار تو گئے لیکن میں نے پریشر کئ صورتحال میں اچھا کرنے کے کوشش کی۔

مزید خبریں :