23 اکتوبر ، 2022
بھارت کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کیخلاف اننگز کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دے دیا۔
بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
شاندار بیٹنگ کے باعث ویرات مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔
میچ کے بعد گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھاکہ یہ میرے لیے خاص موقع ہے اور یہ میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔