25 اکتوبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق ایڈم زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے میچ کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔