Time 27 اکتوبر ، 2022
پاکستان

گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا  افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی۔

پولیس حکام نے کہا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، مختلف وفاقی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔

عدالت نے پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :