Time 28 اکتوبر ، 2022
کھیل

آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں میکسویل کے وکٹ کیپنگ کرنے کا امکان

میتھیو ویڈ کی وائرس کی علامات معمولی ہیں اور وہ اہم میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہے: آسٹریلوی مینجمنٹ/ فوٹو اے ایف پی
میتھیو ویڈ کی وائرس کی علامات معمولی ہیں اور وہ اہم میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہے: آسٹریلوی مینجمنٹ/ فوٹو اے ایف پی

آسٹریلین وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کورونا ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں آل راؤ نڈر گلین میکسویل کے وکٹ کیپنگ کرنے کا امکان  ہے۔

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کووڈ 19 کا شکار ہیں  جس کے بعد  اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ  میتھیو ویڈ سلیکشن کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو گلین میکسویل کیپنگ کریں گے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق آسٹریلوی مینجمنٹ  کا کہنا ہے کہ میتھیو ویڈ کی وائرس کی علامات معمولی ہیں  اور وہ  اہم میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہے۔

میڈیا پورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلین میکسویل نے ٹریننگ سیشن میں کیپنگ کی پریکٹس کی ہے۔

واضح رہے کہ  گلین میکسویل نے 2014 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔

مزید خبریں :