01 نومبر ، 2022
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور ماہانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 26.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں افراط زر کی شرح 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اکتوبر 2022 میں دیہاتوں میں افراط زر کی شرح 27.85 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہروں میں افراط زر کی شرح 23.90 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پیاز، ٹماٹر، پھل، سبزیاں، چائے، آٹا، چاول، دال مونگ و دیگر اشیاء مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔