Time 06 نومبر ، 2022
پاکستان

ترقیاتی کام مکمل، کارساز روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کام مکمل ہونے کے بعد کارساز کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے: ٹریفک پولیس—فوٹو فائل
کام مکمل ہونے کے بعد کارساز کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے: ٹریفک پولیس—فوٹو فائل

ترقیاتی کام کے باعث گزشتہ روز سے بند کارساز روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

کراچی ایسٹ میں حبیب رحمت اللہ روڈ پر واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کرنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم اور شاہراہ فیصل سے کارساز روڈ کو  ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق حبیب رحمت اللہ روڈ پر کارساز آنے جانے والے دونوں ٹریک پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی جانب سے ترقیاتی کام جاری تھا۔

 دونوں ٹریک پر  24 انچ قطر کی لگ بھگ 110 فٹ لائن کی تبدیلی کا کام کیا گیا جو  ہفتے کی رات کو شروع کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس  کے مطابق کام مکمل ہونے کے بعد کارساز کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :