03 دسمبر ، 2012
میامی…اسپین کے نکولس ایلماگرو نے میامی ٹینس کپ جیت لیا ، میچ کے دوران بال گرلز کے کھیل نے شائقین کو کافی محظوظ کیا۔میامی میں کھیلے گئے فائنل میں نکولس ایلماگرو کا سامنا کررہے تھے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے اینڈی روڈک سے، سیمی فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دینے والے امریکی کھلاڑی فائنل میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، نکولس ایلماگرو نے انہیں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ہسپانوی کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ چار اور سات پانچ رہا، میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے بال گرلز کو بھی کھیلنے کا موقع دیا جسے شایقین نے بے حد پسند کیا۔