Time 09 نومبر ، 2022
کھیل

پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل: تین سابق کپتانوں کا قومی ٹیم کو مشورہ

سابق کپتان اظہر علی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں/ فائل فوٹو
سابق کپتان اظہر علی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے تین سابق کپتانوں نے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل ٹیم کومشورہ دیا ہے۔

سابق کپتان اظہر علی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

معین خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے، اگر پچ اچھی مل رہی ہے تو ٹاس جیت کر بیٹنگ پہلے کرنی چاہیے،  پاور پلے میں 60 سے 70 رنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا بہترین آغاز ہوگا۔


مزید خبریں :