09 نومبر ، 2022
سرائے عالمگیر میں شہد کی مکھیوں کے باراتیوں پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باراتیوں کو شہد کی مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھے اور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں گزشتہ شام باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، مکھیوں کے کاٹنے میں دلہا دلہن سمیت تقریباً 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، باراتیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا۔