09 نومبر ، 2022
استنبول: ترکیہ میں چھالیہ لانے پر گرفتار پاکستانی کو عدالت نے رہا کردیا۔
لاہور کے رہائشی محمد اویس کو 15 ستمبر کو ترکیہ میں چھالیہ لانے پرگرفتار کیا گیا تھا اور قانون کی خلاف ورزی پر اسے جیل بھیج دیا گیا تھا، استنبول کی عدالت نے آج محمد اویس کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کو اچھی شہرت کی حامل نجی کمپنی کی جانب سے ترکیہ بھیجا گیا تھا، محمد اویس اپنے ٹور آپریٹر کے لیے بطور تحفہ سپاری کے دو پیکٹ اپنے ساتھ لےگیا تھا۔
خیال رہےکہ ترکیہ میں چھالیہ ممنوعہ اشیاء میں شمارکی جاتی ہے اور اس پر کم ازکم 5 سال قید کی سزا ہے۔
محمد اویس کی گرفتاری میں پاکستانی قونصل خانے نے ان کی مدد کی، آج رات تک انہیں رہا کیے جانےکا امکان ہے۔