کھیل
Time 10 نومبر ، 2022

ویڈیو: فائنل میں انٹری کی خوشی، شاہین نے بابر رضوان کو ایک ساتھ گود میں اٹھالیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے/اسرین گریب
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے/اسرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جہاں پاکستان کی جیت پر سڈنی گراؤنڈ خوشی سے جھوم اٹھا وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اسٹیڈیم میں اتر آئے ۔

اس موقع پر کہیں کمنٹیٹر زینب عباس مائیک لیے کھلاڑیوں کے جذبات پوچھتی نظر آئی وہیں شاہین شاہ آفریدی ، بابر اعظم اور حارث رؤف بھی خوشی سے اچھلتے نظر آئے۔

 اسٹیڈیم میں جاتے وقت زینب عباس کے پوچھے گئے سوال پر  قومی اسکواڈ کا ایک ہی جواب تھا الحمد اللہ !

دوسری جانب اسٹیڈیم میں شاہین شاہ آفریدی کی خوشی کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایک ساتھ گود میں اٹھالیا ۔

بعد ازاں کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں گروپ کی صورت اسٹیڈیم کا چکر بھی لگایا اور شائقین کرکٹ کا ہاتھ ہلا ہلا کر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :