12 نومبر ، 2022
راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع تھیٹر میں پولیس اہلکار اور ساتھیوں کے زبردستی داخل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تینوں ملزمان بغیر ٹکٹ اور چیکنگ کے 30 اکتوبرکو ہال میں داخل ہو ئے، باہر نکالنے پر ملزمان نے جھگڑا کیا اور اسلحہ نکال کر دھمکیاں دیں۔
مقدمہ تھیٹر کے ٹھیکیدار کی اہلیہ کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔
تھانہ صدرکینٹ کی پولیس نے واقعےکے 12 روز بعد مقدمہ درج کیا ہے، اسی تھیٹر میں 2021 میں فائرنگ کے دوران ایک فنکار کا قتل بھی ہوچکا ہے۔